نجی ہاسٹلز میں وارداتیں کرنیوالا2رکنی گروہ گرفتار

ملزم کمرہ لینے کے بہانے ریکی کرتے اور قیمتی اشیا چرا کر رفو چکر ہو جاتے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی صوئے آصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد اور بدوکی سے پرائیویٹ ہوسٹلز میں وارداتیں کرنے والا2 رکنی چور گروپ گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان مختلف ہوسٹلز میں کمرہ لینے کے بہانے ریکی کرتے اور موقع پا کر مقیم افراد کی قیمتی اشیا چرا کر فرار ہو جاتے تھیگرفتار ملزمان سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، 3 موٹر سائیکلیں، گھڑی، 2 موبائل فون، 31 ہزار روپے نقدی، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہروز اور رمضان چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔