جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی علما اور طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے کہا کہ قومی شعور کی بیداری نسل نو کی تعلیم و تربیت کے لیے ناگزیر ہے۔طلبہ و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
طلبہ کے تاثرات
طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نہایت وسیع القلبی سے ان کے سوالات کے مدلل جوابات دیے، جس سے حوصلہ افزائی ہوئی۔سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کے حوالے سے ان کے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے۔طلبہ نے عزم ظاہر کیا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے، اور پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی ہمیشہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔