پشاور میں پی ٹی آئی کا پاور شو آج ہوگا

پشاور میں پی ٹی آئی کا پاور شو آج ہوگا

پشاور (ویب ڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف آج پشاور کے رنگ روڈ پر جلسہ کرے گی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔

جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی شریک ہوں گی۔انتظامیہ کے مطابق جلسے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ہیں۔ مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اجتماع تاریخی ہوگا اور پانچ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ عمران خان کی کال پر ہو رہا ہے اور قائدین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔