موشن سکنّیس: سفر کے دوران متلی اور چکر کی عام مگر پریشان کن کیفیت

موشن سکنّیس: سفر کے دوران متلی اور چکر کی عام مگر پریشان کن کیفیت

ویب ڈیسک: کیا آپ نے کبھی بس، کار، یا کشتی کے سفر کے دوران طبیعت خراب محسوس کی ہے؟ اگر ہاں، تو ممکن ہے آپ "موشن سکنّیس" یا "سفر کی بیماری" کا شکار ہوں۔

 یہ ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا بچوں اور بڑوں دونوں کو ہو سکتا ہے۔

 موشن سکنّیس کیا ہے؟
یہ کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دماغ، آنکھیں اور اندرونی کان حرکت سے متعلق متضاد سگنلز دماغ کو بھیجتے ہیں۔ نتیجتاً دماغ الجھن کا شکار ہو جاتا ہے اور علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

مثال کے طور پر:

اگر آپ گاڑی میں بیٹھ کر باہر دیکھ رہے ہیں تو آنکھیں حرکت کو محسوس کرتی ہیں۔لیکن اگر آپ کتاب پڑھ رہے ہوں یا موبائل استعمال کر رہے ہوں، تو آنکھیں جسم کو ساکن سمجھتی ہیں جبکہ اندرونی کان حرکت کو محسوس کرتا ہے۔یہی تضاد دماغ کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے اور طبیعت خراب ہونے لگتی ہے۔
 عام علامات
متلی اور الٹی
چکر آنا
تھکن اور کمزوری
پسینہ آنا
پیلاہٹ اور بے چینی
 الٹی اور متلی کی دیگر وجوہات
ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ: سفر سے پہلے نروس ہونا طبیعت پر اثر ڈالتا ہے۔تیز رفتاری اور جھٹکے: بس یا گاڑی کے زیادہ ہچکولے معدے پر دباؤ ڈالتے ہیں۔بھاری کھانا: مصالحہ دار یا چکنائی والا کھانا سفر کے دوران متلی کو بڑھا دیتا ہے۔
 بچاؤ کے مؤثر طریقے
کھڑکی سے باہر دیکھیں اور موبائل یا کتاب کے استعمال سے گریز کریں۔اگر ممکن ہو تو کھڑکی کھولیں یا ایئرکنڈیشن کا استعمال کریں تاکہ تازہ ہوا مل سکے۔ادرک کی چائے یا ادرک کا چھوٹا ٹکڑا متلی میں آرام دیتا ہے۔
سفر سے پہلے زیادہ یا بھاری کھانے سے اجتناب کریں۔
گاڑی میں اگلی نشست پر بیٹھیں یا کشتی میں درمیانی حصہ منتخب کریں تاکہ جھٹکے کم لگیں۔
گہری سانسیں لیں اور پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔
اگر یہ مسئلہ بار بار ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور موشن سکنّیس کی دوائی استعمال کریں۔