لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستوں کی سماعت 30 ستمبر کو مقرر کر دی ہے اور کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
جسٹس خالد اسحاق ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔یہ درخواستیں 2022 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔وفاقی حکومت اور اوگرا نے عدالت میں اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں۔وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے اور عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔درخواستوں میں وفاق، اوگرا اور دیگر متعلقہ ادارے فریق بنائے گئے ہیں۔