مصر: کاروباری ادارے میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 29 زخمی

آگ لگنے کی وجہ  الیکٹریکل شارٹ سرکٹ سے بوائلر کا دھماکہ تھا:گورنر میڈیا دفتر
قاہرہ( آن لائن ) مصر کے نائل ڈیلٹا خطے میں واقع شہر  المحلہ  میں صبح سویرے ایک رنگ سازی کے کاروباری ادارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ افسوسناک واقعے میں  کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 29 زخمی  ہوگئے۔گورنر کے میڈیا دفتر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ  الیکٹریکل شارٹ سرکٹ** سے بوائلر کا دھماکہ تھا، جس کے بعد دوسرے فلور پر آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کا جزوی انہدام ہوگیا۔