ایشین یوتھ گیمز: پاکستان والی بال ٹیم نے چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز کے بوائز والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ایسا اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے محض 53 منٹ میں چین کو سیدھے سیٹس (25-12، 25-13، 25-17) سے شکست دی۔پاکستان نے اس سے قبل منگولیا، میزبان بحرین اور ازبکستان کو بھی یکطرفہ مقابلوں میں ہرایا تھا، جبکہ سعودی عرب کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں خضر حیات، محمد یحییٰ اور محمد انس نمایاں کھلاڑی رہے۔