نیویارک(آئی این پی )اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب فو کونگ نے پاکستانی خلا باز کو شین ژو-24 مشن میں شمولیت پر دلی مبارک باد پیش کر دی۔اپنے بیان میں چینی مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ انسانی خلائی پروگرام میں یہ چین اور کسی بھی غیر ملکی خلا باز کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہے، خوشی ہے کہ چین کے اسپیس اسٹیشن میں داخل ہونے والے کسی بھی پہلے غیر ملکی خلا باز کا تعلق برادر ملک پاکستان سے ہے۔چینی مندوب نے کہا کہ یہ مشن پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات میں ایک اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ مشن باہمی دوستی کو ایک نئی بلندی ہر لے جا چکا ہے