دہلی (سپورٹس ڈیسک)2025 کی میگا نیلامی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرنے کے دو سال بعد انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس نے 2027 کے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)آکشن کے لیے اپنا نام درج کروا دیا ہے۔ آئی پی ایل کی جانب سے فرنچائزز کے ساتھ شیئر کی گئی کھلاڑیوں کی طویل فہرست کے مطابق جس تک کرک انفو نے رسائی حاصل کی۔بین اسٹوکس ان 30کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی بنیادی قیمت سب سے زیادہ یعنی دو کروڑ بھارتی روپے مقرر کی ہے۔2025 کی میگا نیلامی سے قبل متعارف کروائے گئے قوانین کے تحت وہ کھلاڑی جو پہلے آئی پی ایل کھیل چکے ہوں لیکن میگا نیلامی میں اپنا نام درج نہ کروائیں، انہیں اگلی منی نیلامی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوتی۔ اسی قانون کے باعث بین اسٹوکس 2027 کی نیلامی تک اپنا نام درج کروانے کے اہل نہیں تھے۔آئی پی ایل 2027 کی نیلامی 16 دسمبر کو گوا میں منعقد ہونے کا شیڈول ہے۔بین اسٹوکس 2025 کی میگا نیلامی میں شامل نہ ہونے والے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اس وقت انگلینڈ کے لیے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو طویل عرصے تک جاری رکھنے پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے بین اسٹوکس نے 2026 سمر سیزن میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔