آئرلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی بارجنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13، دوسرا 15 ،تیسرا اور آخری میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر جنوری 2027 میں لاہور پہنچے گی، جہاں مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل سمیت چھ وائٹ بال میچز کھیلے گی۔ دورے کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا 15 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔اس کے بعد آئرلینڈ اور پاکستان کی قومی ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 22 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ کا یہ پہلا دور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کے فروغ اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔