اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے اہم ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کے درمیان حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے، بینکنگ اور فنانس میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بحرینی وزیر خزانہ نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ فِن ٹیک (FinTech) کے شعبے میں اپنی پیشرفت شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔ملاقات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے مختلف امکانات پر مشاورت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں عملی تعاون کا روڈ میپ تیار کرنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں بنانے پر اتفاق کیا ہے۔