سونے کی مارکیٹ ریگولیٹ کرنے کے لئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سفارش کی ہے کہ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ کو دستاویزی اور شفاف بنانے کیلئے پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی قائم کی جائے، ملکی سونے کی زیادہ تر تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے، جس کے باعث قیمتوں کا تعین اور پالیسی سازی مشکل ہو گئی ہے۔کمپٹیشن کمیشن نے اپنی تازہ اسٹڈی میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف لین دین کی وجہ سے بہت سی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ ملکی سالانہ سونے کی کھپت تقریبا 60 سے 90 ٹن تک ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے