پولیس آپریشن، نابینا افراد کا دھرنا ختم

لاہور (کرائم رپورٹر)نابینا افراد کا 17 روز سے جاری دھرنا پولیس نے آپریشن کے ذریعے ختم کروا دیاآپریشن کے بعد پولیس نے تمام نابینا مظاہرین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ ان کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیاپولیس کی کارروائی کے بعد مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ نابینا افراد مستقل روزگار اور دیگر مطالبات کے حق میں گزشتہ 17 روز سے احتجاج کر رہے تھیپولیس حکام کے مطابق صورتِ حال کو معمول پر لانے کے لیے کارروائی کی گئی، جبکہ مظاہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے بنیادی حقوق کے لیے پرامن احتجاج کو طاقت کے زور پر ختم کیا گیا۔