اقوام متحدہ کا نیا سیکریٹری جنرل کون ہوگا؟ انتخاب کا عمل شروع

 نئی مدت کے لیے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جگہ پر نامزدگی بھیجنے کی دعوت عام
نیویارک (آن لائن)اقوام متحدہ میں نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق رکن ممالک کو یکم جنوری 2027 میں شروع ہونے والی نئی مدت کے لیے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جگہ پر نامزدگی بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے 193 رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بین الحکومتی تنظیم کو بین الاقوامی تعلقات، سفارت کاری اور زبان کی مہارت میں وسیع تجربہ رکھنے والے امیدواروں کی تلاش ہے۔خط کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ ایک ایسا عہدہ ہے جس کے لیے کارکردگی، اہلیت اور دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیارات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پختہ عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق کچھ رکن ممالک سیکریٹری جنرل کے لیے ایک خاتون کو منتخب کرنے کی وکالت کر رہے ہیں جس پر اقوام متحدہ کی قیادت نے اپنے خط میں افسوس کے ساتھ لکھا کہ آج تک کوئی خاتون سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز نہیں ہوئیں