واشنگٹن (آئی این پی امریکی انٹیلی جنس کی سربراہ تلسی گبارڈ کی ٹیم نے اپریل کے اوائل میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کے ایک خفیہ گودام پر اچانک چھاپہ مار کر سابق امریکی صدور جان ایف کینیڈی، رابرٹ ایف کینیڈی اور معروف رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق انتہائی حساس ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ٹیم بغیر اطلاع دیے گاڑیوں میں سی آئی اے کے گودام پہنچی، جس سے وہاں موجود افسران حیران رہ گئے فائلوں کی نشاندہی، سرکاری طریقہ کار کی پابندی، چین آف کسٹڈی برقرار رکھنا اور پھر انہیں میریلینڈ کے نیشنل آرکائیوز منتقل کرنے سمیت تمام کارروائی میں رات کے دو بج گئے