آئی جی کا ڈی جی خان،بہاولپور ریجنز کی کارکردگی کا جائزہ

 لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ریجنز کے آر پی اوز،ڈی پی اوز،آر اوز اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی نے سی سی ڈی کے دونوں ریجنز سمیت متعلقہ اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے آر اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔