انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے ججوں کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور( کورٹ رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بطور ایڈمین جج اے ٹی سی اجلاس کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری ملزموں کی گرفتاریوں اور آئی جی جیل نے قیدیوں سے متعلق الگ الگ رپورٹس پیش کیں۔