لاہور (کرائم رپورٹر )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس ہوا ،ڈی جی نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ریونیوجنریشن کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے بریفنگ دی کہ رہائشی و کمرشل پلاٹوں اور دیگر سائٹس کی نیلامی رواں ماہ 27 مئی کو ایکسپو سنٹر میں ہو گی۔ ڈائریکٹر آکشن نے پلاٹوں کی آئندہ نیلامی بارے اقدامات کی بریفنگ دی۔