کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے، بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کی، جس میں ایم 6 موٹروے، نیشنل ہائی وے اور جامشورو سیہون سڑک سمیت دیگر مواصلاتی امور پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے، بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، موٹروے کا مقصد ابتدا سے انتہا تک رابطہ فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم 6 کو 5 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے، 3 سیکشنز کی فنڈنگ مکمل ہوگئی، باقی پر کام جاری ہے، ایم-6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے کی جارہی ہے۔