جس اتحاد کا مظاہرہ بھارت کیخلاف کیا گیا، معاشی محاذ پر بھی اس کی ضرورت ہے وزیر خزانہ

 پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا   ،دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں
پا کستان کو آئی ایم ایف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ،سول‘ ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا :خطاب

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر  محمد اورنگزیب نے کہاہے  پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا  ہے،دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں، جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، کوشش ہے بجٹ کو اسٹریٹیجک بنایا جائے جس میں ملک کی معاشی سمت موجود ہوں،پاکستان کو آئی ایم ایف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ،سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا   ، افواج پاکستان کی جتنی مدد کر سکیں گے، پوری مدد کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  کار انداز پاکستان اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا   کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے، پاکستان میکرواکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پرمثبت اثرات ہوئے، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونیسے شفافیت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ری لانچ کے عمل سے گزر رہی ہے، تنخواہ دارطبقے کیلئے ٹیکس جمع کرانے کا عمل آسان بنائیں گے، معیشت میں ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کی جانب جارہے ہیں۔ انہوں نے  کہا گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اندرون اوربیرون ممالک پاکستان کے دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کاروں سے ان کی ملاقاتیں ہوئیں۔ان ملاقاتوں سے ہمیں دوواضح پیغامات ملے ہیں، پہلا یہ کہ دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت دار، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کارپاکستان کی اقتصادی ومعاشی بہتری اورکلی معیشت کے استحکام سے مطمئن ہے۔