آئی آئی چندریگر روڈ ریلوے کالونی کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران ایک خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص بے ہوش ہونے پر موقع پر ریسکیو 1122 کا عملہ پہنچا اور اسے گٹر سے نکالنے کی کوششیں کیں۔ تاہم، ریسکیو کے دوران وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سال تھی اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔