جٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ، ہوائی سفر مہنگا ہونے کا خدشہ

پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا، سعودی عرب اور گلف روٹس پر بھی سرچارج
اسلام آباد (آن لائن )جٹ فیول کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد ایئر ٹریول مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق  جٹ فیول کی قیمت 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جس کا براہ راست اثر ایئرلائن ٹکٹس پر پڑا ہے۔ ایئرلائنز نے فیول سرچارج میں اضافے کے بعد کرایوں میں 100 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ کر دیا ہے، جبکہ نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز لاگو کر دیے ہیں۔ برطانیہ، سعودی عرب اور گلف روٹس پر فیول سرچارج میں اضافے سے مسافروں پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔