لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سیف سٹی راولپنڈی کا دورہ کیا۔آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی آئی سی تھری اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ اس موقع آر پی او اور سی پی او راولپنڈی نے سیف سٹی کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے سول ورک اور تزنین و آرائش کا باقی کام جلد مکمل کیا جائے۔