ارشد جھبیل چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار

ملزمان تالے توڑ کر دکان میں بندھے 5بکرے اور2 چھترے چوری کر کے فرار ہوگئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارشد جھبیل چور گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال محسن رفیق کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ارشد جھبیل اور اس کے ساتھی علی رضا اور ارشد شامل ہیں۔ ملزمان سے 4لاکھ نقدی، پلاس، چابیوں کا گچھا اورموبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر شہری کی دکان میں بندھے 5بکرے اور2 چھترے چوری کر کے فرار ہوگئے تھے،ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے مال مسروقہ کی رقم شہری کے سپرد کی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔