گرفتار ملزمان میں ملزم افضل ، ساتھی ذیشان اور بشارت شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مناواں تنویر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم افضل اور اس کے ساتھی ذیشان اور بشارت شامل ہیں ملزمان دوران ڈکیتی شہری راشد علی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مناواں تنویر حسین کے مطابق ملزمان شہری سے 20ہزار روپے چھین کر موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سیدذیشان رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے