3ملزمان سرغنہ فرمان زین اور معیز گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار ثقلین گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک ڈکیت گینگ کے 3ملزمان سرغنہ فرمان زین اور معیز کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان سیشہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز، 1عدد موٹرسائیکل، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان گلیلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے، ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت کے مطابق ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے