پتنگ بازی کے سامان کی فروخت پر فروش گرفتار

 پتنگ بازی کے سامان کی فروخت پر فروش گرفتار

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی نگرانی میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 نوانکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگ بازی کا سامان خرید و فروخت کرنے والے ملزم محمد احمد کو گرفتار کیا۔ ملزم محمد احمد پشاور سے آن لائن پتنگ بازی کا سامان منگواتا تھا اور اسے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزم سے 100 گڈے، پتنگوں کے ساتھ 10 پنے ڈور برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نوانکوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی بلال احمد کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک غیر قانونی جرم ہے اور اس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں، لہذا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔