وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے پر فوری نوٹس لیا ہے۔
وزیرہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے "سیف بسنت" کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بلال یاسین نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی کے سامان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے کر فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے، اور چاروں اضلاع سے وافر مقدار میں سامان لاہور پہنچ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سامان کی وافر دستیابی سے قیمتوں میں واضح کمی آئے گی اور بسنت کو "سیف بسنت" بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔