الاسکا(آئی این پی ) الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز گر کر تباہ ہوگیا۔ الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز گرنے کے بعد پائلٹ اور اسکے دو بیٹوں نے طیارے کے تیرتے پر پر رات گزاری ، جن کو بچا لیا گیا ۔ الاسکا آرمی نیشنل گارڈ ٹیری گوڈس نے ا مریکی خبررساںادارے کو بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا فیس بک میں اتوار کی رات ایک پوسٹ دیکھی جس میں ایک لاپتا طیارے کی تلاش میں مدد کے لیے کہا گیا تھا ۔