گوجرانوالہ:بہنوں نے 16سالہ بہن کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

تینوں بہنیں بازار جا رہی تھی‘ کار قریب آکر رکی ‘ ایک لڑکی کوزبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش 
بہنیں کار کے پیچھے بھاگتی رہیں‘مزاحمت پر کار سوار فرار‘ویڈیو وائرل‘ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے
 گوجرانوالہ (یواین پی) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے مین بازار میں دن دیہاڑے کار سوار ملزمان کی جانب سے ایک 16 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی سنسنی خیز کوشش ناکام ہو گئی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی، جس میں لڑکی کی بہنوں کو اغواء کار کا مردانگی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنی دو بہنوں کے ہمراہ بازار میں پیدل جا رہی تھی کہ اسی دوران ایک کار ان کے قریب آ کر رکی، کار میں سوار ایک نقاب پوش ملزم نے باہر نکل کر 16 سالہ لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور اسے بالوں سے گھسیٹ کر کار کے اندر منتقل کرنے لگا، اس نازک اور خوفناک صورتحال میں لڑکی کی باہمت بہنوں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کیا اور ڈرنے کے بجائے اغواء کار پر ٹوٹ پڑیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے  بہنوں کی شدید مزاحمت اور مار پیٹ کے باعث ملزم اپنی اس گھناؤنی کوشش میں ناکام ہو گیا اور پکڑے جانے کے ڈر سے فوراً گاڑی میں بیٹھ کر اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا