کاہنہ : بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ میں اپنی بیوی کوقتل کرنیوالے شوہر قاتل کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق کاہنہ میں اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم اعظم کوگرفتار کرلیا گیا اعظم نے اپنی بیوی کو چھری سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیاڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ملزم اعظم کوگرفتارکرلیاملزم کا دیگر اہل خانہ پر حملہ ڈولفن ٹیم نے ناکام بنادیاملزم اعظم نے گھریلو ناچاقی اوردیگر وجوہات کی بناء پر اپنی 35 سالہ بیوی شبنم کو قتل کردیاگرفتار ملزم اعظم کو آلہ قتل سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق 15 کال پر بروقت ریسپانس ڈولفن کی اولین ترجیح ہے