75 لاکھ انشورنس کا لالچ، بھارت میں بیوی کا قاتل گرفتار

 بیوی کا قتل کیا، موٹرسائیکل حادثے کا روپ دیکر 75 لاکھ حاصل کرنیکی سازش کی
 کہانی میں تضادات ، نہ موٹرسائیکل پر کوئی خراش تھی، نہ جسم پر حادثے کی نشانیاں تھیں
 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مکیش کمار مہتا نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے، واردات کو حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرنے کا سازش بھی رچائی لیکن جلد ہی اس کا پول کھل گیا۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے ضلع ہزارہ باغ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر اسے موٹرسائیکل حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی سازش کی۔ قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مقتولہ سِوانتی کماری عمر 27 سال تھی، اور اس کی شادی مکیش کمار مہتا نامی شخص سے یکم جون کو ہوئی تھی۔  حادثے سے تقریبا ایک مہینہ پہلے مکیش نے اپنی بیوی کے نام پر زندگی کی انشورنس پالیسی کروائی تھی۔   پولیس ذرائع کے مطابق مکیش کو   تفتیش کے دوران حراست میں لیا گیا، اور اس نے انشورنس رقم کے حصول کی نیت سے اپنی بیوی کا قتل کرنے کا اعتراف کیا