ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا: ڈائریکٹر سی آئی اے

کئی ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ‘ اب ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں لگیں گے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سی آئی اے کے ڈائِریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے  امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایرانی جوہری پروگرام کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی معلومات اور نئے انٹیلی جنس نظام کے تحت ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے اور اب ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں لگیں گے، انتہائی قابل اعتماد اور درست ذرائع اور طریقے اس جائزے کو سپورٹ کرتے ہیں۔