ہمیں امن دیں تو پھر ہم ٹیکس بھی دیں گے:اسد قیصر

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان  تحریکِ انصاف کے رہنما  اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مطالبہ ہے فاٹا پر جو ٹیکس لگایا گیا اس کی کوئی وجہ نہیں، جب تک امن نہیں آتا تب تک ٹیکس نہ لگایا جائے، ہمیں امن دیں تو پھر ہم ٹیکس بھی دیں گے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے، انہیں اس وقت ناجائز طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ اپنے حق کے لیے کھڑی ہو، عدلیہ کے کام میں مداخلت کی جا رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، فاٹا کی ڈویلپمنٹ کے لیے ایک ہزار ارب روپے کی بات ہوئی تھی۔اسد قیصر نے کہا کہ ابھی تک فاٹا کی ڈویلپمنٹ کے لیے کچھ بھی نہیں دیا گیا، ہم اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مزاحمت کرتے رہیں گے۔