ٹرمپ نے باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیبرون جیمز کو نسل پرست قرار دیدیا

واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیبرون جیمز کو نسل پرست قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے لیبرون جیمز کو وائٹ ہائو س میں ایک تقریب کے دوران نسل پرست قرار دیا ۔ وائٹ ہائو س میں صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دونوں کھلاڑیوں کے موازنے پر کہا کہ مائیکل جارڈن ان کے دوست ہیں، وہ ان کے ساتھ گولف کھیلتے ہیں اور ان کے نزدیک جارڈن ہی تاریخ کے بہترین باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جبکہ لیبرون نسل پرست ہے۔واضح رہے کہ لیبرون جیمز ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔