لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے، بیشتر اضلاع میں 27 جولائی تک بارشوں کے امکانات ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نورپور تھل میں 115، گوجرانوالہ 107، گجرات 94، نارووال 68، منڈی بہاوالدین 65، سیالکوٹ ایئرپورٹ 52، اوکاڑہ 46، جوہرآباد 40 اور سرگودھا میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور 37، منگلا 37، جہلم 32، شیخو پورہ 28، حافظ آباد اور قصور 27، چکوال 20، بہاولنگر 18 اور خانیوال میں 16 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔