لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ موسمیات نے ملک میں آج شام سے 16 نومبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ کل شام سیداخل ہونیکاامکان ظاہر کیا ہے، چترال،دیر، سوات،شانگلہ، بٹ گرام اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ہری پورسمیت ہزارہ کے بالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی،اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،جہلم میں بھی بارش متوقع ہے،جبکہ فیصل آباد،گوجرانوالہ،لاہور،خوشاب اورسرگودھامیں بھی بارش کاامکان ہے۔کوئٹہ،ڑوب،بارکھان،موسیٰ خیل میں بادل برسیں گے،بھکر،لیہ،ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں کاسلسلہ کل شام سے16نومبرکی صبح تک جاری رہنیکی پیشگوئی کی ہے۔