بالی ووڈ کی کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے اپنی حالیہ یوٹیوب ویلاگ میں فلم انڈسٹری میں قدرتی خوبصورتی اور پلاسٹک سرجری کے بڑھتے رجحان پر کھل کر بات کی۔
ویلاگ کے دوران جب ان کے باورچی دلیپ کمار نے ان کی چمکتی جلد کی تعریف کی، تو فرح خان نے مزاحیہ انداز میں اسے اپنی قدرتی چمک اور خوبصورتی قرار دیا۔ بعد ازاں انہوں نے بالی ووڈ میں بدلتے ہوئے بیوٹی اسٹینڈرڈز پر بھی طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا رائے بچن کے علاوہ شاید ہی کوئی اداکارہ واقعی قدرتی طور پر خوبصورت کہی جا سکتی ہے۔اس دوران فرح خان نے اپنی آئندہ فلم کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں نئی فلم پر کام شروع کریں گی، خاص طور پر جب ان کے بچے کالج چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہدایتکاری میں واپس آئیں گی تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنائیں گی، ورنہ یوٹیوب پر کام جاری رکھیں گی۔