سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے ایم کیو ایم کے وزرا کی سکیورٹی واپس لینے کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر جھوٹے بیانیے اور منفی پروپیگنڈے پر اتر آئی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی وزیر یا رہنما سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی اور جو افراد سیکیورٹی کے مجاز ہیں، ان کے پاس مکمل حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔ سمعتا افضال سید نے کہا کہ یہ سہولت قانون اور سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے الزامات محض سیاسی پروپیگنڈہ ہیں۔