ملک میں سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے اور آج سونا 5,500 روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
آج خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونا 4 لاکھ 79 ہزار 417 روپے اور 21 قیراط سونا 4 لاکھ 57 ہزار 625 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 800 روپے کم ہو کر 16 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔