بسنت کے قریب آرڈرز کی بھرمار، پتنگ ساز مقامی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا شکار

بسنت کے قریب آرڈرز کی بھرمار، پتنگ ساز مقامی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا شکار

بسنت کے قریب آتے ہی پتنگوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پتنگ سازوں کے لیے آرڈر پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے اس بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی پتنگیں منگوانے کی اجازت دی جائے تاکہ طلب کو پورا کیا جا سکے۔ایسوسی ایشن کے مطابق دو دہائیوں بعد بسنت کی واپسی کے باعث طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور مقامی مینوفیکچررز اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا نہیں کر پا رہے۔ اجلاس میں کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ باہر سے پتنگیں منگوانے کی اجازت سے نرخ قابو میں رہیں گے اور عوام کو مناسب قیمت پر پتنگیں دستیاب ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور سفارشات حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں، تاہم بیرونِ شہر سے پتنگیں اور ڈور منگوانے کی حتمی اجازت حکومتی گرین سگنل پر مشروط ہے۔