اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی و دیگر مقدمات میں پیش ہونے کی ہدایت دے دی

اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی و دیگر مقدمات میں پیش ہونے کی ہدایت دے دی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مئی و دیگر پانچ مقدمات کی سماعت کی۔ تاہم، بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے۔عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع بھی کر دی ہے۔