برفانی طوفان، امریکا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد سوار

واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکا کی ریاست مین کے شہر  بینگور میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی  خبررساںادارے  کے مطابق طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن کے حوالے سے فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔رپورٹ میں  بتایا گیا کہ حادثہ شدید برفانی طوفانی کے دوران پیش آیا، البتہ حادثے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی۔