سیشن جج طارق خورشیدخواجہ نے ایڈووکیٹ یاسین بٹ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی
عدالتوں میں اہم نوعیت کاریکارڈموجودہے، عدالتی احاطے میں غیر متعلقہ افراد آ سکتے ہیں :سیشن جج
لاہور(آئی این پی )لاہور کے ایک وکیل نے انوکھی فرمائش کرتے ہوئے بسنت منانے کیلئے سیشن کورٹ کی چھت مانگ لی۔ ایڈووکیٹ یاسین بٹ نے سیشن کورٹ کی چھت پربسنت منا نے کی اجازت کیلئے درخواست دائرکردی ۔جوسیشن جج طارق خورشیدخواجہ نے مستردکردی۔ سیشن جج طارق خورشیدخواجہ نے کہا سیشن کورٹ کی چھت پربسنت منانیکی اجازت نہیں دی جاسکتی، عدالتوں میں اہم نوعیت کاریکارڈموجودہے،عدالتی احاطے میں غیر متعلقہ افراد آ سکتے ہیں اس لئے اجازت نہیں دی جاسکتی۔