پیپلزپارٹی : 4ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اعلان

راولپنڈی،فیصل آباد،سرگودھا ،ساہیوال ڈویڑن میں ذمہ داریاں تفویض
کمیٹی ضلعی سطح پر جامع تنظیمی اصلاحات کی ذمہ داراور سفارشات پیش کریگی
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی ٹاسک کمیٹی پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سربراہ حسن مرتضیٰ نے راولپنڈی،فیصل آباد،سرگودھا اور ساہیوال کی ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری صوبائی ٹاسک کمیٹی نسیم صابر نینوٹیفکیشن جاری کر دیا۔راولپنڈی ڈویڑن کی رابطہ کمیٹی خرم پرویز راجہ،خالد نواز بوبی،رانا رفاقت، اظہر عباس، ضلع مری میں حسن مرتضیٰ ، رانا اشعر ،راولپنڈی میں ثمینہ گھرکی،اٹک میں شہزاد سعید چیمہ،چکوال میں نرگس فیض ملک،تلہ گنگ میں بیرسٹر عامر ،جہلم میں عائشہ نواز چودھری،سرگودھا ڈویڑن کی کمیٹی میں تسنیم قریشی ،خان آصف خان،ظل حسین شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ سرگودھا کے رابطہ کار امتیاز صفدر وڑائچ،خوشاب کے منور انجم ،میانوالی کے علامہ یوسف عوان ، بھکر کے ڈاکٹر احسن منظر ہونگے،ساہیوال ڈویڑن کی کمیٹی میں مہر غلام فرید کاٹھیا ،رانا عرفان،لطیف بھٹی ، مصباح الرحمن ساہیوال ،عابد صدیقی اوکاڑہ اوربشریٰ منظور مانیکا کو پاکپتن ، فیصل آباد ڈویڑن کی کمیٹی میں رانا فاروق سعید، عنایت علی شاہ، ارشد جٹ ، حاجی اسحاق جبکہ ڈاکٹر خالد جاوید فیصل آباد ،عمر شریف بخاری چنیوٹ،ڈاکٹر خیام حفیظ جھنگ اور نیلم جبار کوٹوبہ ٹیک سنگھ میں کا رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے۔ ڈویڑنل کمیٹی ضلعی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی جامع اصلاحات کی ذمہ دار ہوگی اورضلعی سطح پر اجلاس کی منظوری سمیت تمام ضلعی سٹیک ہولڈرز کے مصدقہ کارکنان کی فہرست تیار کرے گی۔کمیٹی صوبائی قیادت اور ٹاسک کمیٹی کو ورکرز اجلاس کی رپورٹ،سفارشات بھی پیش کریگی۔