اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے آزادکشمیر کے سیاسی معاملات اور انتخابات کے حوالے سے آٹھ رکنی سیاسی کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دے دی۔ وزیرآفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی میںوفاقی وزیر امور کشمیر انجینئیر امیر مقام ،وزیراعظم پاکستان کے مشیر سیاسی امور راناثنائاللہ،صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن مشتاق منہاس،جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق ،نائب صدر ڈاکٹر نجیب نقی ،بیرسٹر افتحار گیلانی شامل ہیں۔