ن لیگ اور پی پی کے رابطے بحال، کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس(آج)  ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاس میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈذ، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے