قائد ن لیگ جلدسوات اور دیگر علاقوں کا دورہ کرینگے،مریم نواز ایک ہفتہ اس صوبے کو بھی دیں :کیپٹن (ر)صفدر
پشاور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد قائد مسلم لیگ ن نواز شریف خیبرپختونخوا سے سیاسی مہم کا آغاز کرنے والے ہیں، قائد ن لیگ سوات اور دیگر علاقوں کا دورہ کرینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کر رہا ہے، یہ پانچ سال ملے تو اگلے پانچ سال ضرور ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو کہتا ہوں وہ ایک ہفتہ اس صوبے کو بھی دیں، اگر وہ نہیں آتیں تو خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو تھوڑی تربیت دیں خیبرپختونخوا کا انتہائی برا حال ہے، یہ باقی صوبوں کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ، خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ہی کام ہے، گاڑیاں بھرو اور ڈی چوک چلو۔