واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک زیادہ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کریں تاکہ علاقہ مکمل طور پر صاف ہو سکے۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ 20 منٹ کے سوال و جواب کے سیشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کو دو ہزار پانڈ وزنی بموں کی فراہمی پر جو بائیڈن کی جانب سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔