ملک وقوم سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی،ملک دشمن عناصر گھات لگائے بیٹھے ہیں، چوکنا رہنے کی ضرورت ہے:پارٹی رہنمائوںسے گفتگو
لاہور(خصوصی رپورٹر )وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے ملک وقوم سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی، ریاست اور دھرتی ہماری ریڈلائن ہے۔آئی پی پی پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا صحیح معنوں میں سیاست یا حکومت کے بجائے ریاست کے تحفظ کی فکر کرنا ہوگی، ملک دشمن عناصر گھات لگائے بیٹھے ہیں، چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل سیکرٹریٹ پہنچنے پر عبدالعلیم خان کا والہانہ استقبال کیا گیا، صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ضلعی رہنماں کی مشاورت ہوئی، پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ورکرز کنونشن کرانے پرغور کیا گیا۔ عبدالعلیم خان کو مختلف اضلاع میں ہونے والی تنظیم سازی،پارٹی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی گئی۔